پی آئی اے کا بیجنگ، کوالالمپور اور خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کا آپریشن 11 اپریل سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خلیجی ممالک کا آپریشن بھی آپریل کے آخر تک معطل ہوجائے گا، یو اے ای کا ہفتہ وار 16 پروازوں تک محدود کردیا گیا۔پی آئی اے میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممکنہ نقصانات کے سدباب کے لیے منصوبہ ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں پی ائی اے نے تمام ڈسکاؤنٹ ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا صرف بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو رعایت حاصل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنا بیجنگ اور کوالالمپور آپریشن بھی بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کررہی ہے، خلیجی ممالک (ماسوائے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب) کی پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن ہفتہ وار 16 پروازوں تک محدود کیا جارہا ہے۔
Leave A Comment