جوڈیشل کمیشن  نے  اسلام آباد  ہائی کورٹ کے 3  جج  صاحبان کے تبادلوں کی منظوری  دے دی۔ تینوں  ججز  کے تبادلوں کے  فیصلے کثرت  رائے  سے کیےگئے۔ اعلامیے کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان  یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کثرت رائے سے ہوا، جوڈیشل کمیشن کے 9 ارکان نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ کرنےکی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ کردیا، جسٹس بابر ستارکا پشاور ہائی کورٹ تبادلہ بھی کثرت رائے سےکیا گیا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری بھی دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا تبادلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگاhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=79068

 

 

 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے  جسٹس ارباب محمد طاہر  اور  جسٹس خادم  سومرو کے تبادلےکی سفارش  واپس لے لی۔اعلامیےکے مطابق ججز کے تبادلوں کے باعث خالی نشستوں کو  صرف ٹرانسفر ججوں کے ذریعے پُر کیا جائےگا،  تبادلوں سے  پیدا ہونے والی نشستیں نئی تقرری کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔

Leave A Comment

Advertisement