تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطے کے اہم ممالک کا دورہ ری شیڈول کردیا گیا۔وزیرِ اعظم پہلے سعودی عرب پھر قطر اور آخر میں ترکیہ جائیں گے جہاں وہ دوست ممالک سے سفارتی معاملات پر مشاورت کریں گے۔ اس دوران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور امریکا ایران مذاکرات کے اگلے دور پر بھی مشاورت متوقع ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، اس دوران اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر علاقائی و عالمی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی مشاورت ہوگی۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور ہوگا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement