تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اگلے48گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے،وزیراعظم کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورہ کی دعوت ملی ہے،وزیراعظم شہبازشریف 48گھنٹوں میں ریاض جائیں گے۔ اعلیٰ سطح کا وفدبھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔ دورہ کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر صلاح و مشورے ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے بعد ترکی بھی جائیں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement