تازہ ترین

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چھٹی ہوگی۔ رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ  19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کیمٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔19 تاریخ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی جبکہ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند 14 گھنٹے سے زیادہ کی عمر کا ہو تو نظر آتا ہے۔ 12 گھنٹے کی عمر  والا چاند نظر آنا سائنسی لحاظ سے تو ناممکن ہے، اسے ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا بھی مشکل ہے اور عام آنکھ تو دیکھ ہی نہیں سکتی۔اس سال امکان نظر آرہا ہے کہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

Leave A Comment

Advertisement