اسلام آباد :پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل ہوگا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین ہوگا، پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟ فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق جنگ کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کو دیکھا جا رہا ہے، اگر جنگ طویل ہوئی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھے گا، اس جنگ کی وجہ سے ترسیلات زر متاثر ہوسکتی ہیں۔
Leave A Comment