تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے گورنر سندھ کی تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ نہال ہاشمی باقاعدہ طور پر گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔

http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=74026 سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave A Comment

Advertisement