اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اوگرا کاکہنا ہے کہ موجودہ ذخائر قومی طلب کو پورا کرنے کیلئے کافی ہیں،ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے صوبائی چیف سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی گئی،ڈی سیز معائنہ کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی روکیں،اوگرا کا مزید کہناتھا کہ عوام غیرضروری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری یا ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔
Leave A Comment