تازہ ترین

لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے آیت اللہ خامنہ ای زندگی بھر وقت کے یزید کے سامنے ڈٹے رہے وہ اپنے ملک اور قوم کی ڈھال بنے رہے اور جب خون کی ضرورت پڑی تو انہوں نے خون دے دیا لیکن اس ڈھال کو کمزور نہیں پڑنے دیا۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا آج پاسداران انقلاب ہوں، مسلمانان عرب ہوں یا پھر ترکی، پاکستان، روس اور چین ہوں ان سب کو وقت کے یزید کا ہاتھ روکنے کیلئے آگے بڑھ کر عملاً کردار ادا کرنا ہوگا، ورنہ ظالم اونچا اور انسانیت دب جائے گی جو کہ انسانیت کو کسی صورت گوارا نہیں ہے۔

میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان پر احسان عظیم کیا، مگر دنیا بھر کے مسلمانوں اور بالخصوص عرب ممالک نے جس خوشی کا اظہار کیا تھا، آج وہ بھرم رکھنے اور اس کے کچھ تقاضے پورے کرنے کا وقت بھی ہے، نوازشریف آج بھی اس خطے کے امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں جو کہ انہیں کرنا ہوگا، کیونکہ برصغیر اور عرب مسلمان ان سے بڑی توقعات رکھتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement