تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پمز میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے بعد انھیں اطلاع دی گئی۔کہ بانی کی آنکھ کا فالو اپ پروسیجر کیا گیا ہے، بتایا گیا کہ بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔گفتگو میں بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے جو بانی کی فیملی کا مطالبہ ہے۔ کہ بانی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ بانی کا معائنہ ان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انجیکشن‘ کی دوسری ڈوز دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement