نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے، عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا۔
رانا ثنا نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان کی بھی وضاحت کی تھی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ڈیل لی ہوتی تو کیا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں کو مارا جاتا، حکومتی وزرا ڈیل سے متعلق باتیں کر کے ہیرو بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیملی کی ملاقات کرانے بارے کوئی آفر نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کو مذاکرات سے روکا ہے، مذاکرات سے متعلق فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے۔
Leave A Comment