پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا: سُپارکو
سُپارکو نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اپنی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ رمضان کا چاند 18 فروری کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو چکی ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے، اسی بنیاد پر چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔ سائنسی حسابات کے مطابق 18 فروری کی شام چاند دکھائی دینے کی توقع ہے، جس کے بعد پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہو سکتا ہے۔
تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، اسپارکو کی پیش گوئی محض سائنسی اندازے پر مبنی ہے۔
Leave A Comment