سپر ٹیکس کیس، آئینی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ مختلف کمپنیوں کے وکیل نے اپنے جواب الجواب دلائل مکمل کئے ۔چیف جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئیے کہ کوشش کریں گے آج ہی مختصر فیصلہ سنا دیں، آرڈر کا انتظار کریں اور اگر آج ممکن نہ ہوا تو بدھ کو مختصر فیصلہ جاری کریں گے۔
Leave A Comment