تازہ ترین

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔  گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ان کاکہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، 2ماہ تک  شرح سود ساڑھے10فیصد برقرار رہے گی۔گورنر سٹیٹ بینک کاکہناتھا کہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا، مہنگائی سرفہرست ہے، جون میں مہنگائی 7فیصد سے اوپر جانے کاامکان ہے، مہنگائی کی شرح7.4فیصد پر برقرار ہے،ایکسپورٹ میں کمی، امپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے،زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آ رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement