قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل، اطلاق 9جنوری سے کر دیاگیا
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے، نئی شرح کا اطلاق 9جنوری سے کر دیاگیا ہے.شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 4بیس پوائنٹس کے اضافے کے بعد 10.64فیصد سے بڑھا کر10.68فیصد کردی گیا ہے،ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 36بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.92فیصد سے کم کرکے 10.56فیصد،سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 10.60فیصد سے کم کرکے 10.20فیصد، سپیشل سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرح 40بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.60فیصد سے کم ہوکر10.20فیصد اورسیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 50بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.50فیصد سے کم ہوکر9فیصد کر دی گئی۔
Leave A Comment