اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق نئے سال کی پہلی رات 12 بجے سے ہوگیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 253.17 روپے جب کہ ڈیزل کا نیا ریٹ 257.08 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
Leave A Comment