قومی ایئر لائن کا اسلام آباد سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی، قومی ایئر لائن کی پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد روانہ کی جا رہی ہیں۔ قومی ایئر لائن پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔
Leave A Comment