پہلا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 413 رنز بنا کر آؤٹ
میرپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 413 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز سے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا لیکن پاکستانی باؤلنگ نے میزبان ٹیم کو 413 پر محدود کر دیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مومن الحق نے 91 رنز بنائے لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ، مشفیق الرحمان نے بھی بھرپور ساتھ نبھایا اور 71 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ لٹن داس نے 33، تسکین احمد نے 28، تیج السلام نے 17 شادمان اسلام نے 13 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Leave A Comment