تازہ ترین

بھارت میں ریاستی سطح پر کھیلی جانیوالی ٹی ٹونٹی لیگز میں مبینہ میچ فکسنگ کیلئے مشکوک سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف لیگز میں بکیز کا کھلاڑیوں، ٹیم منیجرز اور مالکان سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔  جون سے اگست تک تامل ناڈو، ممبئی، کرناٹک، دہلی اور پنجاب میں لیگز کھیلی جاتی ہیں۔بھارتی ممنوعہ علاقے میں موبائل فون لانے پر تامل ناڈو کے آل راؤنڈر پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ، مختلف لیگز میں ممنوعہ حد کے اندر 6 کھلاڑی موبائل استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

 

 

 

 

 بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ریاستی ٹی ٹونٹی لیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی کا اے سی یو ریاستی ٹی ٹونٹی لیگز کے میچز کی نگرانی کرے گا ، ہوٹلوں میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ملاقاتوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بکیز کے جھانسے میں آنے والے کھلاڑیوں یا مالکان کو بخشا نہیں جائے گا، کھیل کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement