قومی ٹیم ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپرز کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کا معین خان کا 28 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد رضوان نے حال ہی میں بنگلہ دیش کیخلاف ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کی دوسری اننگز میں 94 رنز کی باری کھیلی، وہ اپنی ٹیم کو تو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے تاہم ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپرز کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کا ریکارڈ سرفراز احمد کے پاس ہے جنہوں نے 2023ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف 118 رنز کی باری کھیلی تھی۔
 
معین خان 1995ء میں سری لنکا کیخلاف 117 ناٹ آئوٹ رنز بنا کر اس فہرست میں دوسرے ، محمد رضوان 2022ء میں آسٹریلیا کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 104 ناٹ آئوٹ اور اب بنگلہ دیش کیخلاف 94 رنز بنا کر اس لسٹ میں تیسرے اور چوتھے ، معین خان 1998ء میں آسٹریلیا کیخلاف 75 رنز سکور کرکے اس لسٹ میں پانچویں جب کہ سرفراز احمد 2017ء میں آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں 72 ناٹ آئوٹ رنز کی باری کھیل کر اس لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement