ایشز سیریز کاپانچواں ٹیسٹ، دوسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 166 رنز بنا لئے
ایشز سیریز نے پانچواں ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 166 رنز بنا لئے۔جیک ویدرالڈ 21 اور مارنس لبوشین 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹریوس ہیڈ 91 اور مائیکل نیسر ایک رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جو روٹ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 160 رنز بنائے، انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس اور آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، امپائرز نے بیچ بچاؤ کرایا۔
واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔