تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 17 اعشاریہ 3 اوورز میں 121 رنز تک محدود رہی۔میچ کی ٹاس راولپنڈیز نے جیتی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رئیلی روسو 53، سعود شکیل 42، حسن نواز 39، سیم ہارپر 8 جیکب 3 اور خواجہ نافع 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ جہانداد خان 21 اور کاشف 1 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے۔راولپنڈیز کی طرف سے بین سیئرز نے 3، محمد عامر نے 2 اور مبصر خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 13 اعشاریہ 3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سعد مسعود 31، ڈیرل مچل 30، یاسر خان 22، عبداللّٰہ فضل 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کوئی اور بیٹر ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکا۔جہانداد، عثمان طارق اور سعود شکیل نے 2، 2 جبکہ کاشف بھٹی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے 5، 5 میچز کھیل لیے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میں فاتح رہی جبکہ راولپنڈیز کو تاحال صرف شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement