کولمبو کا موسم پاکستان کا دشمن، ایک بارش اور ٹی 20 ورلڈ کپ کا خواب ختم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے لیے اصل خطرہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر پوائنٹس کھونے کا نہیں بلکہ کولمبو کا غیر یقینی موسم ہے۔ پاکستان اپنے گروپ مرحلے کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، جہاں بارش کی پیش گوئیاں ٹیم کے ورلڈ کپ میں سفر کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر اس صورت میں جب پاکستان پہلے ہی ایک میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔
پاکستان کو گروپ مرحلے میں چار میچ کھیلنے ہیں، جن میں سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔باقی تین میچز میں سے دو ایسے ہیں جن پر بارش کے سائے منڈلا رہے ہیں۔اگر ان میں سے ایک میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تو پوائنٹس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے، جو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے نہایت اہم ہوتا ہے۔کولمبو کا موسم ماضی میں بھی غیر متوقع رہا ہے اور یہی غیر یقینی صورتحال پاکستان کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
اگر کسی ایک اہم میچ میں کھیل مکمل نہ ہو سکا تو پاکستان نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے رہ سکتا ہے بلکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے کمزور پوزیشن میں چلا جائے گا۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے کے مطابق پاکستان کا پہلا میچ سات فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ہے، جس میں بارش کا امکان تقریباً 64 فیصد بتایا جا رہا ہے۔
Leave A Comment