ٹم پین پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سیالکوٹ سٹالینز نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ہم فخر کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جارہا ہے، ہم انہیں اسٹالینز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ٹم پین آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح پر کرکٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، سیالکوٹ سٹالینز کی انتظامیہ کے مطابق ٹم پین ایک منجھے ہوئے لیڈر ہیں جن کی قیادت اور پیشہ ورانہ سوچ ٹیم کو چیمپیئن شپ مائنڈ سیٹ کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔یہ تقرری پی ایس ایل 2026 سیزن کے لیے کی گئی ہے، جہاں سیالکوٹ سٹالینز پہلی بار لیگ کا حصہ بن رہی ہے۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ ٹم پین کی موجودگی ٹیم کی تشکیل اور حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گی۔