دورہ جنوبی افریقا کیلیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے شروع ہوگا
دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ پیر سے شروع ہوگا، اتوار کی شام تک کیمپ میں ویمن کرکٹرز رپورٹ کریں گی۔دونوں ممالک کے درمیان پانچ برس کے بعد 10فروری سے شروع ہونے والی سیریز میں فاطمہ ثنا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی قیادت کریں گی، سیریز کامقصد آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔منتخب اسکواڈ کا کیمپ6 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کےحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوگا،مینٹور اور ہیڈ کوچ وہاب ریاض کی زیر نگرانی عمران فرحت، عبد الرحمن، عبدالمجید سمیت دیگر کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کو حتمی تربیت فراہم کرے گا،کیمپ کے اختتام پر پاکستان ویمن اسکواڈ اپنی منزل کی جانب روآنہ ہو جائے گا۔