آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں، رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا چھٹا اور سلمان آغا کا دسواں نمبر ہے۔بنگلا دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر آگئے۔تنزید حسن 14 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے
ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور پاکستان کے ابرار احمد ایک ایک درجہ بہتری کے بعددسویں اور گیارہویں نمبر پر آگئے، بنگلادیش کے ارشاد حسین 10 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبرپر موجود ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، جب کہ بنگلا دیش کے مہدی حسن میرازدو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، راشد خان دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔
Leave A Comment