تازہ ترین

پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تحقیقات کا سامنا ہے، جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کر دی۔ اس پیشرفت کے بعد نواز کا انگلش کاؤنٹی کلب ’سرے‘ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کا معاہدہ بھی منسوخ ہو گیا ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے بورڈ کو اس معاملے سے آگاہ کیا، جس کے بعد ضابطہ کار کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نتائج جلد آئی سی سی کو بھجوا دیے جائیں گے۔

 یہ ڈوپ ٹیسٹ رواں سال مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران لیا گیا تھا، جس میں 32 سالہ نواز نے پاکستان کی جانب سے تمام سات میچز کھیلے۔ٹورنامنٹ میں انہوں نے محدود کارکردگی دکھاتے ہوئے 15 رنز بنائے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ نواز کو حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ان کی شمولیت کا اعلان متوقع تھا، تاہم اب یہ منصوبہ منسوخ ہو چکا ہے، دوسری جانب وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں

Leave A Comment

Advertisement