تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلا لیا۔ کھلاڑیوں اور ڈاکٹر آصف نذرل کی ملاقات آج ہوگی جس میں مشیر کھیل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ڈاکٹر آصف نذرل ورلڈکپ کے متعلق کھلاڑیوں کی رائے لیں گے اور حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بتائے گی۔ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement