پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ لارڈز میں صبح کے وقت شدید بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل بروقت شروع نہیں ہوسکا تھا۔ انگلینڈ کے 290 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس 110 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز میچ بارش کے باعث متاثر رہا۔ بعد ازاں کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا رکھے تھے۔ ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔پاکستانی فاسٹ بولرز نے تیسرے روز کے آغاز سے ہی شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کے دو اہم بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ایمیلیو گے 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہوئے جب کہ ہیری بروک محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ یہ دونوں وکٹیں محمد عباس کے حصے میں آئیں۔

اس وقت انگلینڈ کی دوسری اننگز جاری رہے۔ انگلش ٹیم نے اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی برتری کو 318 رنز تک پہنچا دیا ہے۔اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی ٹیم انگلش فاسٹ باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے نتیجے میں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ جوفرا آرچر نے 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ دونوں باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دباؤ میں آگئی۔

دوسری اننگز کے آغاز میں انگلینڈ کو چند جھٹکے لگے، تاہم ایمیلیو گے اور ہیری بروک نے اننگز کو سنبھالا۔ انگلینڈ کی توجہ اب اپنی برتری کو مزید مستحکم کرنے پر مرکوز ہے جب کہ گرین شرٹس میزبان ٹیم کو جلد از جلد پویلین پہچانے کے لیے تگ و دو کرتے نظر آرہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement