تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز نے پنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کی ٹیم نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کراچی کی طرف سے اعظم خان نے 74 جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز بنائے۔ پنڈیز کی طرف سے ڈیرل مچل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ڈیرل مچل نے 65 جب کہ سیم بلنز نے 58 رنز بنائے تھے۔ حسن علی نے تین جب کہ خوشدل شاہ نے دو وکٹیں لی تھیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement