تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای)کے بیٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کے مطابق آصف خان کا 8 ستمبر 2025 کو ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ممنوعہ مواد کی موجودگی ظاہر ہوئی تھی۔

یو اے ای کے 36 سالہ آصف خان نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے 15 ماہ کی پابندی قبول کرلی۔آئی سی سی کے مطابق آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی 8 ستمبر 2025 سے شمار ہوگی جو 7 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement