لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کرلیا .قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیا۔لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جاری ہے جہاں پہلے سیشن کے دوران ہوم ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لی۔