ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تیاریاں، آسٹریلیا کے ون ڈے سکواڈ کا دورہ پاکستان متوقع
ون ڈے ورلڈ کپ2027 کی تیاریوں کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے سکواڈ کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے، آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ دورۂ پاکستان میں تین میچز کھیلے گا جبکہ ون ڈے میچز 31 مئی، 2 اور 4 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ بق پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے شیڈول کا جلد باضابطہ اعلان کرے گا علاوہ ازیں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان سے بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گی۔