تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں زمبابوے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان سری لنکا  کو 6 وکٹوں سے  شکست دے دی۔ یہ زمبابوے کی طرف سے ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ ہے۔ زمبابوے نے پہلے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا ۔ کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے اس مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔ پاتھم نسانکا نے 62 جبکہ راتھ نائیکے نے 44 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے 179 رنز کا ٹارگٹ آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ برائن بینٹ 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ مارومانی نے 34، ریان برل نے 23 اور کپتان سکندر رضا نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔اس کامیابی کے ساتھ زمبابوے نے اپنے گروپ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس حاصل کیے اور سرفہرست پوزیشن اپنے نام کی۔ زمبابوے نے چار میں سے تین میچز میں کامیابی سمیٹی، جن میں عمان، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف فتوحات شامل ہیں، جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا۔گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement