تازہ ترین

زمبابوے  کی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کیپٹن سکندر رضا نے کہا ہے کہ  زمبابوے کےلئے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا۔زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم سکندر رضا کی قیادت میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب تک نا قابلِ شکست ہے اور  سپر 8  راؤنڈ میں گروپ اے میں ڈالی گئی ہے جہاں سیمی فائنل میں جانے کے لئے اس کو  بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز  کو شکست دینے کا چیلنج درپیش ہے۔

سپر ایٹ راؤنڈ کے گروپ بی میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ہرانا ہے اگر زمبابوے اور  پاکستان اپنے اپنے گروپ میں ٹاپ سلاٹ میں آ گئیں تو دونوں ٹیموں کا سیمی فائنل میں سامنا دوسری ٹیموں سے ہو گا،یہ عین ممکن ہے کہ فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ پاکستان نژاد سکندر رضا کی ہی ٹیم سے ہو جائے۔

 سکندر رضا نے  ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے ملک  زمبابوے کے لیے کوئی بھی وائٹ بال میچ نہیں چھوڑنا چاہتا، اس کے لیے مجھے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا۔ اگر آج مجھے زمبابوے کہے کہ 3دن بعد سیریز ہے چاہے وہ کسی بھی ٹیم سے ہو، نیشنل ڈیوٹی کے لیے میں آئی پی ایل ہو یا پی ایس ایل ہو، اسے چھوڑ کر پہلے اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement