ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلیے 111 رنز کا ہدف
ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ کپتان فہیمہ خاتون 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان حفصہ خالد نے 2 جبکہ وحیدہ اختر، مومنہ ریاست، انوشہ ناصر اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Leave A Comment