تازہ ترین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔انگلینڈ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عالمی سطح پر مہارت دکھانے کا ایک اور موقع ہے، ورلڈ کپ دباؤ، جذبات اور یادیں ایک ساتھ لے کر آتے ہیں۔ کرکٹرز کا ان سب چیزوں کا حصہ بننا ایک خواب ہوتا ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز تھا، ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں قیادت کر نے کے لیے پرجوش ہوں، ٹیم سینئر تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں ایک اچھا کمبی نیشن ہے، ہماری ٹیم میں میچ ونرز بھی ہیں۔ہمارے پاس منیبہ علی ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال جیسی تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی کھلاڑی ہیں، ٹیم اب پہلے سے بہتر انداز میں سمجھتی ہے کہ دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے، مواقع سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑا کام کیا ہے، اس فارمیٹ سے ویمن کرکٹرز کی انرجی اور تفریح میں اضافہ ہوتا ہے، اس سے ان کی توجہ کھیل پر بڑھنے سے ان کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوتے ہیں، ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement