سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش 390 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا بڑا ہدف
سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 390 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دے دیا۔ قومی ٹیم نے 2 اوورز ہی کھیلے تھے کہ خراب روشنی کے باعث تیسرے دن کا کھیل قبل از وقت ختم کردیا گیا، پاکستان کل چوتھے روز ہدف کے تعاقب کے لیے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گا۔میچ کے تیسرے روز بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 390 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ میزبان ٹیم کو پاکستان خلاف 436 رنز کی سبقت حاصل ہے اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز درکار ہیں۔
Leave A Comment