’’پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کرپا رہے‘‘:کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے انڈر پرفارم کیا، 4 ٹورنامنٹس میں ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچے،پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کرپا رہے۔ اگر انڈر پریشر آتے رہیں گے تو یہی کچھ ہو گا، شکست کی ذمہ داری ہم ہی لیں گے کپتان اور کوچ دونوں ذمہ داری لیں گے، ہم سلیکشن میں بھی شامل تھے پلیئنگ الیون بھی ہم نے کھلائی۔
کنڈیشنز کو دیکھ کر پلیئنگ الیون بناتے ہیں ہم کوچ کے ساتھ مل کر کمبی نیشن بناتے ہیں ۔ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ بیٹنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوا ، میں اپنی کپتانی کا اس وقت فیصلہ کروں گا تو یہ جذباتی پن ہوگا، واپس جا کر دو چار دن لوں گا پھر دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتا ہوں ۔ فخر زمان نے غیر معمولی بیٹنگ کی ہمیں پاور پلے میں ایسی ہی بیٹنگ کی ضرورت تھی ، ہمیں میچ سے پہلے ہی علم تھا کہ ہمیں کیسے پلان کرنا ہے تاکہ سیمی فائنل میں پہنچیں، ہم ابھی کہہ سکتے تھےکہ فخر زمان کو پہلے چار میچز کھیلنے چاہیے تھے، فخر زمان کی اس سے قبل فارم اچھی نہیں تھی۔