تازہ ترین

ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش سے بال بال بچ گئی۔ ایک روزہ کرکٹ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بال بال بچ گئی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں کینگروز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔بنگلہ دیش کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، جس کے باعث کینگروز پر دباؤ بڑھتا گیا۔ بنگلہ دیشی پیسر شوریف الاسلام کینگروز بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹے اور 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا لیکن ان کی یہ کاوش ناکام گئی اور وہ اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔تاہم اوپنر آسٹریلوی اوپنر کوپر کونولی تنہا بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے آہنی دیوار بنے کھڑے رہے اور 149 رنز کی اعصاب شکن اننگ کھیل کر 149 رنز پر بنگلہ دیشی ٹیم کا نواں شکار بنے۔

 

 

 

آسٹریلیا نے آخری اوورز میں آخری وکٹ پر 276 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی اور کلین سوئپ کے شرمناک داغ سے بال بال بچی۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے تھے۔ توحید ہریدوئے، مصدق حسین اور لٹن داس نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 83، 56 اور 58 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کوپر کونولی کو میچ وننگ اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مصدق حسین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میزبان بنگلہ دیش سیریز کے ابتدائی دو میچز جیت کر پہلے ہی سیریز کو اپنے نام کر چکا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement