تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سری لنکا کی ٹیم 4 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جب کہ تیسرا 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچے گی، جہاں انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ٹرائی سیریز کے میچز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ٹرائی سیریز کا پہلا میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جب کہ 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اسی میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ 22 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد تینوں ٹیمیں لاہور منتقل ہوں گی، جہاں 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں میچ جب کہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

ٹرائی سیریز کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم اسلام آباد میں 4 سے 6 نومبر تک 3 روزہ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

 

Leave A Comment

Advertisement