تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  پشاور زلمی کی فائنل تک رسائی میری وجہ سے نہیں، سب کی مشترکہ محنت ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ پلیئر کے ساتھ اپ اینڈ ڈاؤن چلتا رہتا ہے، ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، کبھی کبھار آپ وہ حاصل نہیں کرسکتے جو چاہتے ہیں،  میں اپنی محنت پر یقین رکھتا ہوں ، وقت کے ساتھ ساتھ آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں ،  آپ جب گر کر واپس آتے ہیں تو کافی اچھا محسوس کرتے ہیں۔کبھی جب کچھ تبدیل نہیں کر پاتے تو کوشش ہوتی کہ پہلے جیسا کریں ، میں نے اپنی ویڈیوز دیکھ کر بھی سمجھنے کی کوشش کی کہ میں کہا غلط کر رہا ہوں ،  کبھی کبھی ایک چیز ٹھیک کرنے کیلئے آپ کی پوری بیٹنگ تبدیل ہو جاتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ میری ہٹنگ پہلے بھی ایسی تھی ، اب اسکا رزلٹ بہتر آ رہا ہے،  میری کوشش ہوتی کہ کرکٹ پر فوکس رکھوں اور میچز جتاؤں ۔پشاور زلمی کی یہاں تک رسائی میری وجہ سے نہیں، سب کی مشترکہ محنت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے رہے ہیں کہ میں میچز نہیں جتواتا ،  میں ریکارڈ پر توجہ نہیں دیتا ، میرے لیے ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے ۔پی ایس ایل سے قبل میں نے یہی سوچا کہ نارمل کرکٹ کھیلنا ہے، میں نے یہی سوچا کہ میں جیسا کھیلتا ہوں ویسا کھیلوں۔

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement