پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کی تیاری کیلئے کیمپ منعقد ہو گا
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کے لیے لاہور میں کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کیمپ 21 مئی تک لاہور میں جاری رہے گا، لاہور این سی اے میں وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے شروع ہو گا جس میں 28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔این سی اے کوچنگ اسٹاف پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔
پاکستان انڈر 19 کے فاسٹ بولرز عبدالسبحان اور علی رضا بھی این سی اے وائٹ بال کیمپ میں شامل ہیں جبکہ عامر جمال، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، عرفات منہاس اور فیصل اکرم بھی اس کا حصہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں فخر زمان، حیدر علی، حمزہ نذر، حارث رؤف، حنین شاہ، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد فائق، محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی کیمپ میں شریک ہوں گے۔
Leave A Comment