تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں چند اہم تبدیلیوں کی سفارش کی ہے جس کے تحت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اسپنر نعمان علی اور فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پالیسی کے تحت علی عثمان، اویس ظفر اور عبید شاہ کی پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی جس کا حتمی فیصلہ میڈیکل کلیئرنس کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے گی۔

Leave A Comment

Advertisement