آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان: فخر زمان و صائم ایوب سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان میں فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔فخر زمان اور صائم ایوب انجریز سے ری کوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ دونوں کرکٹرز پی سی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔پی سی بی کی دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات ہیں،سکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جلد جاری کر دی جائے گی۔
پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور 1 پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
Leave A Comment