پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 آج دمبولا میں کھیلا جانا تھا اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہونا تھا۔دمبولا میں مسلسل بارش کی وجہ سے پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ٹاس بھی وقت پر نہیں ہوسکا تھا۔ بارش کے باعث ابتدا میں ٹاس ملتوی کیا گیا اور بعد میں ریفری نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔