پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے، پوری ٹیم شکست کی وجہ ہے:سہیل تنویر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے کہا ہے کہ جیت کےلیے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل تنویر نے کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں ٹیم کی حیثیت سے ہارتے ہیں جیت بھی ٹیم کی ہوتی ہے، کارکردگی کے ہم سب ذمہ دار ہیں ہم پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے، انہوں نے کہا کہ جیتنے کے لیے ہم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکے، فرنچائز کرکٹ میں ایسا ہو جاتا یے یہ کھیل کا حصہ ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ ابھی بھی ہم ٹورنامنٹ میں ہیں امید پر قائم ہیں، بیٹرز نے اپنی اسکلز کو بہت بہتر کیا ہے انہیں کنڈیشنز بھی فائدہ دیتی ہیں،اُن کا کہنا تھا کہ بولرز کی اسکلز بھی کم ہوئی ہے، اس وقت صرف جسپریت بمرا کو میں مکمل بولر کہوں گا، ڈیتھ اوورز کے بولرز کی کمی ہے، پہلے ملنگا، براوو، عمر گل جیسے باولرز تھے، اب ایسا نہیں ہے۔ خواجہ نافع باصلاحیت کھلاڑی ہے، ایک برے ٹورنامنٹ کی بنیاد پر کسی کے بارے فیصلہ نہیں کرنا چاہے، انہوں نے کہا کہ محمد خلیل میں پوٹینشل دکھائی دیتا ہے، علی رضا شاندار بولنگ کر رہے ہیں، فوری دیکھ کر کھلا نہیں دینا چاہیے کھلاڑی کو بنانا چاہیے۔
Leave A Comment