شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز بنگلا دیشی اوپنر محمود الحسن جوئے کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔26 سالہ فاسٹ بولر اس کے ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر 19 ویں بولر بھی بن گئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement