ڈارون ٹیسٹ: آسٹریلیا کو 9وکٹوں سے شکست
بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرلی،بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا،بنگلہ دیش نے 57رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، شادمان اسلام 25اور مومن الحق 30رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198اوردوسری اننگز میں 284رنز بنائے،بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 426اوردوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57رنز بنائے،9ویں نمبر کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلے نمبر والے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ میچ میں شکست دی،بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہو گئی۔