پاکستان ویمنز ٹیم کی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں رسائی
پاکستان نے ویمنز ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جاپان کو 25-53 سے شکست دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔ پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو 25-53 سے شکست دے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوران مقابلہ کھلاڑیوں نے بہترین صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں ناکامی سے دوچار کیا۔صبا نور انور، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان کا فائنل میں کل تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔